5 نومبر 2026 - 19:40
جنرل محسن رضائی نے رہبر انقلاب کا پیغام روسی صدر پیوتن کو پیش کیا + ویڈیو

کریملن محل نے جمعرات کے روز بتایا کہ روس کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی سے ملاقات کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ماسکو کے کریملن محل کے ترجمان نے اعلان کیا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے آج کریملن میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی سے ملاقات کی۔

روس کے خبر رساں ادارے تاس کے مطابق، دمتری پسکوف نے اس بارے میں بتایا: "صدر ولادیمیر پیوتن نے کریملن میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی کا خیرمقدم کیا، جو ماسکو کے دورے پر ہیں ہیں۔"

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر محسن رضائی نے ولادیمیر پیوتن کے ساتھ ملاقات میں انقلاب اسلامی کے رہبر معظم کا پیغام روسی صدر کو پیش کیا۔

اس ملاقات میں روس کے صدر کے معاونین اور روسی فوج کے مرکزی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جنرل محسن رضائی اور ولادیمیر پوتین نے 11 نومبر کو ٹیلی فونک گفتگو میں خطے اور دنیا کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی تھی، جس میں خاص طور پر مغربی ایشیا کے خطے پر زور دیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha